صوابی کے علاقے گدون میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی ، ایس ایچ او سمیت چار افراد زخمی

جمعہ 14 فروری 2014 15:04

صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) صوابی کے علاقے گدون میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق صوابی کے علاقے گدون میں نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ گدون پولی وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ریاض خان سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر صوابی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کی اضافی نفری نے علاقے میں پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :