حکومتی کمیٹی کے ارکان کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ، دہشتگردانہ واقعات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، مذاکرات کو مثبت بنانے کیلئے دہشتگردانہ واقعات کی روم تھام ضروری ہے ، نواز شریف

جمعہ 14 فروری 2014 15:03

حکومتی کمیٹی کے ارکان کا وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ، دہشتگردانہ واقعات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، مذاکرات کو مثبت بنانے کیلئے دہشتگردانہ واقعات کی روم تھام ضروری ہے ۔ ذرائع کے مطابق طالبان سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کے ارکان نے دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں دہشتگردانہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کو مثبت بنانے کیلئے ایسے واقعات کی روک تھام ضروری ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امن کی بحالی کے لئے مذاکراتی عمل کا آغاز کیا دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہاکہ طالبان رابطہ کار کمیٹی کی جانب سے ابھی تک ملاقات کیلئے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم حکومتی کمیٹی کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے کہاکہ طالبان کمیٹی کو خط لکھ دیا تھا ممکن ہے طالبان سے ہونے والی ملاقات میں خط کا جواب دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ملاقات کے وقت کے بارے میں طالبان رابطہ کار کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کو آگاہ کرنا ہے، اجلاس میں کن امور پرغور ہو گا یہ طالبان کمیٹی ہی بتا ئیگی۔