حکومتی کمیٹی مذاکراتی عمل کا میڈیا ٹرائل کررہی ہے، ترجمان سمیع الحق

جمعہ 14 فروری 2014 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) ترجمان مولاناسمیع الحق نے کہاہے کہ حکومتی ٹیم مذاکراتی عمل کومیڈیاٹرائل بنانے کی کوشش کررہی ہے ،جونقصان دہ ہے، کمیٹیوں کی مشاورت سے قبل یک طرفہ بیانات سے مذاکراتی عمل میں خلل پیداہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

طالبان رابطہ کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے ترجمان نے کہاہے کہ حکومتی کمیٹی کے بیانات حقیقت کے منافی ہیں، حکومتی کمیٹی سے ہر معاملے پر رابطے میں رہتے ہیں اور ہربات کابروقت جواب بھی دیاہے۔طالبان کمیٹی ہر وقت اور ہر جگہ مذاکرات کے لیے تیار ہے ،کبھی ملاقات سے انکار نہیں کیا۔مذاکرات حساس معاملہ ہے ،کمیٹیوں کی مشاورت کے بعد دی گئی رائے ہی مفید ثابت ہوگی۔