کسی بھی پراجیکٹ سے قبل اپنے کردار کا باریک بینی سے مطالعہ کرتا ہوں ‘ سینئر اداکار نیئر اعجاز

جمعہ 14 فروری 2014 13:22

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء)سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ سے قبل اپنے کردار کا باریک بینی سے مطالعہ کرتا ہوں اور اسکے بعد ہی کام کرنے یا نہ کرنے کی حامی بھرتا ہوں ‘ میں اُسے فنکار نہیں مانتا جو کردار ادا کرے لئے لیکن اس میں حقیقت نہ جھلکے ‘ کیرئیر میں بے شمار کردار نبھائے ہیں جو بیحد مقبول بھی ہوئے لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کردار مل جائے جسے لوگ مدتوں بھلا نہ سکیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نیئر اعجاز نے کہا کہ میں ٹی وی ڈراموں کے کرداروں میں جس طر ح سخت گیر دکھائی دیتا ہوں حقیقی زندگی میں ایسا نہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ انسان پانی کا بلبلا ہے پتہ نہیں کہ انسان کی زندگی کی کب شام ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے رب کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اتنی عزت سے نوازا اور میں اس پر ہر دم شکر بجا لاتا ہوں۔