پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل لاہور میں کھیلاجائیگا

جمعہ 14 فروری 2014 13:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 15فروری کو لاہور میں کھیلاجائیگا ۔شیڈو ل کے مطابق پہلا ٹی ٹونٹی میچ 15 فروری کو باغ جناح لاہور جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی 16 اور 17 فروری کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا ون ڈے 19 فروری کو دوسرا اور تیسرا 21 اور 23 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم میں ذیشان عباسی کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عامر اشفاق، محمد ظفر، محمد ادریس سلیم، سجاد نواز، انیس جاوید، نثار علی، محمد ہارون، اسرار الحسن، عرفان مجید، محمد جمیل (نائب کپتان ) محمد اکرم، زاہد محمود اور طارق سیموئل شامل ہیں جبکہ اٓفیشلز میں مینجر نفیس احمد، کوچ عبدالرزاق، اسسٹنٹ کوچ طاہر محمود بٹ اور ٹرینر مسعود جان شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :