طالبان کمیٹی نے ملاقات کیلئے آگاہ نہیں کیا،عرفان صدیقی

جمعہ 14 فروری 2014 12:53

طالبان کمیٹی نے ملاقات کیلئے آگاہ نہیں کیا،عرفان صدیقی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) حکومتی کمیٹی کے کوآرڈی نیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان رابطہ کار کمیٹی کی جانب سے ابھی تک ملاقات کے لیے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم حکومتی کمیٹی کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان کمیٹی کو خط لکھ دیا تھا ممکن ہے طالبان سے ہونے والی ملاقات میں خط کا جواب دیاجائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے وقت کے بارے میں طالبان رابطہ کار کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کو آگاہ کرنا ہے، اجلاس میں کن امور پرغور ہو گا یہ طالبان کمیٹی ہی بتا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :