اسلحہ اسکینڈل، رضاعلی خان کا مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

جمعہ 14 فروری 2014 12:14

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) احتساب عدالت نے اسلحہ اسکینڈل کے ملزم اورسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی کے رشتہ داررضاعلی خان کومزید 14دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی کے رشتہ داراوراسلحہ اسکینڈل کے گرفتارملزم رضاعلی خان کوریمانڈ پوراہونے پراحتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج ولایت علی شاہ گنڈاپورنے کیس کی سماعت کی۔نیب کے وکلاء نے ملزم کے حوالے سے مزید تحقیقات کے لئے مزید ریمانڈدینے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے ملزم کومزید 14دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیے۔ ملزم کے خلاف اربوں روپے کے اسلحہ اسکینڈل میں 19کروڑ روپے سے زائد کی خردبردکاالزم ہے۔

متعلقہ عنوان :