ایم کیو ایم کے کارکن عادل کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف درخواست

جمعہ 14 فروری 2014 12:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عادل کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے دائر کی۔نسرین جلیل کا کہنا ہے کہ عادل کوقانون نافذکرنے والے اہل کار اٹھاکرلے گئے تھے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی پولیس چیف سمیت دیگرپولیس افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

متعلقہ عنوان :