کراچی میں فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 14 فروری 2014 11:48

کراچی میں فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دستی بم حملہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب گارڈن دھوبی گھاٹ میں چشتی مسجد کے قریب دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت انور کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پرسول اسپتال منتلق کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :