کراچی پولیس خودکش حملہ، ملا فضل اللہ اور شاہداللہ شاہد کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 14 فروری 2014 11:48

کراچی پولیس خودکش حملہ، ملا فضل اللہ اور شاہداللہ شاہد کیخلاف مقدمہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) کراچی کے علاقے رزاق آباد میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر پولیس بس پربم حملے کا مقدمہ تحریک طالبان کے امیر اور ترجمان کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقدمہ شاہ لطیف ٹاوٴن تھانے میں پولیس اہلکارکی مدعیت میں ملا فضل اللہ اور شاہداللہ شاہدکیخلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ روزرزاق آبادٹریننگ سینٹرکے قریب پولیس بس کونشانہ بنایا گیا تھا جس میں 13 اہلکار شہید اور 58 زخمی ہوئے تھے، تحریک طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔