وفاقی وزیر داخلہ کی دارالعلوم کراچی میں مفتی رفیع عثمانی سے ملاقات، طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں رہنمائی کرنے کی اپیل ، حکومت ملک میں امن کی خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ علماء کرام ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں، چوہدری نثار علی خان

جمعرات 13 فروری 2014 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جمعرات کی شب دارالعلوم کراچی کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے مفتی رفیع عثمانی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے علماء کرام کو طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں ہماری رہنمائی اور مدد فرمائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں امن کی خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ علماء کرام ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ اس موقع پر علماء نے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو درپیش حالات سے نکالنے کے لئے مذاکرات ہی واحد حل ہے۔