قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس ،خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید کے درمیان تلخ کلامی، ناقص انجن دینے پرایک چینی کمپنی پر ڈھائی ارب ہرجانے کا دعویٰ بھی کردیا ،سعد رفیق ،یک چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا،دوسری کمپنی سے منسوخ کیوں نہیں کیا گیا؟ شیخ رشید

جمعرات 13 فروری 2014 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) اجلاس میں خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید کے درمیان تلخ کلامی ہو ئی ہے ،تلخ کلامی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں ہو ئی جوچیئرمین نوید قمر کی زیرصدارت ہوا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے کے پاس کل 409 انجن ہیں،جن میں سے 200 چل رہے ہیں،ریلوے کے 209 انجن خراب ہیں، جن میں سے 60 ٹھیک ہی نہیں ہو سکے جبکہ 58 فیصد انجنوں کی مدت پوری ہوچکی،جس کی تعداد 239 بنتی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ناقص انجن دینے پرایک چینی کمپنی پر ڈھائی ارب ہرجانے کا دعویٰ بھی کردیا جبکہ چین کی 2کمپنیوں کو ناقص انجن دینے پربلیک لسٹ بھی کردیا ہے،اس پر شیخ رشید نے سعد رفیق سے کہا کہ ایک چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا،دوسری کمپنی سے منسوخ کیوں نہیں کیا گیا؟ جس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشید ہم پر تنقید کر کے میڈیا کیلئے خبر بنانا چاہتے ہیں،جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ گرم کیوں ہورہے ہیں، ہم ایسی سوچ پرلعنت بھیجتے ہیں جس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے اجلاس کو مزید تفصیلات سے آگاہ کیا