آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گا ،محکمہ موسمیات ، ہزارہ،کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان

جمعرات 13 فروری 2014 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گاتاہم ہزارہ،کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزارہ،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے، پنجاب کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں ،آج ملک میں سب سے زیادہ سردی کالام اوراستور میں پڑی،جہاں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ کوئٹہ منفی چھ،اسلام آباد دو،پشاورتین،لاہورچار اورکراچی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :