پاکستان ریلوے نے جعفر ایکسپریس میں جیمرز لگا دیئے

جمعرات 13 فروری 2014 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) پاکستان ریلویز نے دہشتگردی کی حالیہ واقعات کے بعد ٹرینوں میں جیمرز لگانے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا ،پہلے مرحلے میں جعفر ایکسپریس میں جیمرز لگا دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے راولپنڈی سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس میں جیمرز لگادئیے ہیں ۔آئی جی ریلوے سید ابن حسین اور ڈی آئی جی منیر نے جیمرز کا معائنہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :