Live Updates

تحریک انصاف نے ملک کے سیاسی نقشے کو بدل کر رکھ دیا ہے ،پرویزخٹک،خیبرپختونخوا میں متعارف کی جانے والی منفرد طرز حکمرانی باقی صوبوں کیلئے قابل تقلید مثال بن چکی ہے، صوبے میں کرپشن، اقرباء پروری اور ظلم و استحصال پر مبنی روایتی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا کاوفد سے گفتگو\

جمعرات 13 فروری 2014 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سربراہ عمران خان کی زیرقیادت ملک کے سیاسی نقشے کو بدل کر رکھ دیا ہے خیبرپختونخوا میں متعارف کی جانے والی منفرد طرز حکمرانی باقی صوبوں کیلئے قابل تقلید مثال بن چکی ہے کیونکہ اس نے صوبے میں کرپشن، اقرباء پروری اور ظلم و استحصال پر مبنی روایتی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تبدیلی کی اس سیاست کے حقیقی علمبردار بنیں اپنی صفوں میں اتحاد اور نظم و ضبط کا اعلیٰ معیار قائم کریں تاکہ دوسری جماعتوں کے رہنما اور کارکن ہماری پارٹی سے متاثر ہوتے رہیں اور اس میں شمولیت کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سوات سے پی ٹی آئی کے عہدیداروں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا صوبائی وزراء شوکت علی یوسفزئی، شاہ فرمان خان ، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعظم خان سواتی، جنرل سیکرٹری خالد مسعود، سوات سے پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ڈویژنل و ضلعی عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھیوزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسی کے تحت کسی کو بھی من پسند فیصلوں کی اجازت نہیں پارٹی کے تمام فیصلے صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی بد عنوانی اور بے قاعدگی کا امکان باقی نہ رہے وزیر اعلیٰ نے بد عنوانی ، اقرباء پروری اور بے قاعدگیوں کو گزشتہ حکومت کی ناکامی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے دور حکومت میں تبدیلی نمایاں طور پر نظر آنے لگی ہے کیونکہ گزشتہ عام انتخابات میں عوام نے پچھلے استحصالی نظام کو تبدیل کرنے کیلئے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا جس میں انصاف تھا نہ میرٹ اور نہ غریبوں کیلئے اپنے حقوق حاصل کرنے کی کوئی گنجائش پرویز خٹک نے کہا کہ ظلم و زیادتی دراصل ترقی اورکامیابی کے راستے میں بہت بڑی رکاوٹیں ہیں جن سے قومی ترقی کے راستے مسدود ہو جاتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ اقرباء پروری اور سفارش ایسی برائیاں ہیں جن سے نااہل اور نالائق لوگوں کو آگے آنے کے مواقع ملتے ہیں حق دار اور اہل لوگوں کا حق مار ا جا تا ہے اور یہی نااہل لوگ بد عنوانیوں میں ملوث ہو کر سارے نظام کی تباہی کا موجب بنتے ہیں وزیر اعلیٰ نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کسی غلط آدمی یا کام کی سفارش کرنے یا اس مقصد کیلئے اپنے ارکان اسمبلی پر دباؤ ڈالنے کی بجائے حکومت کی غلطیوں پر کڑی نظر رکھیں اور اُن کی نشاندہی کریں تاکہ اُنہیں بروقت ٹھیک کیا جا سکے اُنہوں نے یقین دلایا کہ اُن کی حکومت میں میرٹ کے برخلاف سرکاری ملازمتوں، تقرری و تبادلوں میں کسی بھی حکومتی رکن کے رشتہ دار کو ترجیح نہیں دی جائے گی کیونکہ جب لوگ سیاسی سفارش سے بھرتی یا تبدیل ہو جاتے ہیں تو وہ بہترکارکردگی دکھانے کے قابل ہر گز نہیں ہوتے بلکہ نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اُنہوں نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے ضلع میں اپنی پسند کا ڈی سی، ڈی پی او یا کوئی دوسرا سرکاری اہلکار نہیں لگوایا تاکہ جو بھی آئے وہ انکے حلقے کے لوگوں کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکے بصورت دیگر اسے سزا کا ڈر بھی ہو موجودہ حکومت کے میرٹ پر مبنی اور شفاف فیصلوں سے گزشتہ دور حکومت میں ہونے والے غلط کاموں کا خاتمہ ہو گیا اُنہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اُن کے دور حکومت میں بد عنوانیوں میں ملوث افراد سزا سے بچ نہیں سکیں گے پرویز خٹک نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ پارٹی کی صف میں شامل ہونے والے نئے لوگوں کو خوش آمدید کہیں اور ان کیلئے دلوں کے دروازے کھولیں لوگ جو ق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اور پارٹی کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے تاہم اُنہوں نے کہا کہ پارٹی میں نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے جبکہ قواعد اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیا جائے اُنہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے استحکام کیلئے جب مرکزی و صوبائی سطح پر ایک دفعہ کوئی فیصلہ ہو جائے تو اس کی پابندی کا رکنان پر لازم ہو جاتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات