دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہر صورت جاری رہے گا، شہید اہلکاروں کے لواحقین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ،وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ نے پولیس وین پر ہونے والے خودکش حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقع کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 13 فروری 2014 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے رزاق آباد ٹریننگ سینٹرکے قریب پولیس بس پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ہر صورت جاری رہیں گی اور معاشرے سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا۔ شہید اہلکاروں کے لواحقین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں پولیس وین پر ہونے والے خودکش حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقع کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

رزاق آباد دھماکے کے بعد وزیراعلی سندھ نے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ اور ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات سے رابطہ کیا اور دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں۔وزیر اعلی نے پولیس افسران کوسیکیورٹی انتظامات مزید موثر کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام کا تحفظ کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں پرحملے کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہرصورت جاری رکھا جائے گا، بزدلانہ کارروائیوں سے گھبرانیوالے نہیں ہیں، شہدا کے خاندانوں خود کو تنہا نہ سمجھیں،شہید اورزخمی اہلکاروں کی ہرممکن امداد کی جائے گی۔

وزیراعلی نے سیکریٹری صحت کو زیرعلاج اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں رزاق آباد میں پولیس وین پر ہونے والے خودکش حملے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے۔گورنر سندھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقع کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقع میں ملوث عناصر اور انکی پشت پناہی کرنے والے افراد کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :