کراچی ، دہشت گردی کا نشانہ بننے والی پولیس وین کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیاکوموصول ،فوٹیج میں دھماکے سے قبل سفید رنگ کی گاڑی میں بارودی مواد موجود تھا ،مبینہ دہشت گر دموٹر سائیکل پر سوار ہوکر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے

جمعرات 13 فروری 2014 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) کراچی میں رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب دہشت گردی کا نشانہ بننے والی پولیس وین کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیاکوموصول ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیاکو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس بس کے قریب دھماکا ہوتے دیکھاجاسکتا ہے، فوٹیج میں دھماکے سے قبل ایک سفید رنگ کی گاڑی جس میں بارودی مواد موجود تھا، اسے کھڑی کرکے مبینہ دہشت گر دموٹر سائیکل پر سوار ہوکر جاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر فرار ہونے والے دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :