فرنٹیئرکوربلوچستان کی ڈیرہ بگٹی کے علاقے چھبدر اورڈیورڈمیں خفیہ اطلاع پرشرپسندو ں کیخلا ف سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران 6شرپسند ہلاک ،بھاری تعدادمیں مخصوص نوعیت کا باروداورایمونیشن برآمدکر لیا گیا
جمعرات 13 فروری 2014 20:37
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) فرنٹیئرکور بلوچستان کی ڈیرہ بگٹی کے علاقے چھبدراور ڈیورڈ میں شرپسندو ں کیخلاف سرچ آپریشن۔سرچ آپریشن کے دوران06 شرپسندہلاک ،ہلاک ہو نیوالے شرپسندو ں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں مخصوص نوعیت کا باروداورایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح فرنٹیئرکور بلوچستان نے خفیہ معلومات پر مبنی ڈیرہ بگٹی کے شمال مشرقی علاقہ چھبدر اورڈیورڈ میں گیس پائپ لائنوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کے گروہ کیخلاف سرچ آپریشن کیا جس میں فرنٹیئر کورنے امن فورس اور سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر کامیاب کارروائی کی۔
کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 06شرپسند ہلاک ہو ئے ۔ شرپسندو ں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں مخصوص نوعیت کا باروداور ایمونیشن برآمد کرلیا۔(جاری ہے)
جن میں مخصوص نوعیت کے ڈیٹو نیٹر،بارود اورایمونیشن ہتھیار شامل ہیں ۔واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے شرپسنددہشت گردی کے کئی واقعات میں سرگرم تھے جس میں گیس پائپ لائن،ریلوے ٹریک کواُڑانے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے،معصوم شہری اورسکیورٹی فورسزپر حملے کرنا شامل ہے۔
جس میں سے صرف رواں ماہ ڈیرہ بگٹی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گیس پائپ لائنوں کو اڑانے کیلئے 15حملے ہوچکے ہیں۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل محمداعجازشاہد نے فرنٹئیرکور کے اہلکاروں کی کامیاب اوربروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اُنہیں مزید مستعد اور چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔اُنہو ں نے مزید کہا کہ فرنٹیئرکور بلوچستان شرپسندوں اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گی اور سرکاری املاک کے دفاع کیلئے کو ئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی تاکہ پورے صوبے کوامن کاگہوارہ بنایا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.