پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر ماشوخیل میں 9افراد قتل کرنے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

جمعرات 13 فروری 2014 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر ماشوخیل میں 9افراد قتل کرنے کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ماشوخیل میں امن کمیٹی کے رکن پیر اسرار اللہ کے گھر پر حملہ یکم فروری کو ہونے والے واقعے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر شاہد کے تین ساتھی ہلاک ہونے کا بدلہ لینے کیلئے کیا ،امن کمیٹی کا رکن اسرار اللہ اور کالعدم تنظیم کا کمانڈر شاہد آپس میں رشتہ دار ہے اور ان کی سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 50سے زائد تھی جو بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے لیس تھے جنہوں نے 9افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا جاں بحق ہونے والے 9افراد میں 3ایف سی کے اہلکار بھی شامل تھے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کا تعلق خیبر ایجنسی باڑہ کے ایک کالعدم تنظیم سے ہے جو واردات کے بعد علاقہ غیر کی طرف فرار ہوگئے جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر میں تنظیم کے کمانڈر شاہد عرف بلاگے سمیت18عسکریت پسندوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :