کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں 23ارب 77کروڑ روپے سے زائد کی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 136.01پوائنٹس کمی سے 26541.26پوائنٹس پر بند ہوا
جمعرات 13 فروری 2014 20:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتار چڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 26600کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 23ارب 77کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت2.89فیصد کم جبکہ53.31فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،انشورنس،انرجی اور آئل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26860پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم شہر قائد میں دہشت گردی کی تازہ ترین واردات اور امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 26600کی نفسیاتی حد بھی گرگیا تاہم آخری لمحات کے دوران بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 26600کی نفسیاتی حد ایک بار پھر عبور کرگیا تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.