لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای25انڈیکس6.12پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5128.69 پر بند ہوا

جمعرات 13 فروری 2014 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای25انڈیکس6.12پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5128.69 پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر123 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔37کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 21کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل48لاکھ18 ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ(رائٹ) کے 10 لاکھ 66ہزارحصص۔پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے7 لاکھ29 ہزار 500 حِصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3 لاکھ57ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت8.45روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.87 روپے کم ہو گئی۔