ڈی ایم جی افسران کوگریڈ 22میں ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا،وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے معاملہ سینٹرل سروسز کمیٹی کو بھجواء دیا ہے ،آئندہ اجلاس میں معاملہ ایجنڈے میں سر فہرست ہوگا‘ ڈپٹی اٹارنی جنرل

جمعرات 13 فروری 2014 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے ڈی ایم جی افسران کوگریڈ 21سے 22میں ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔ جبکہ حکومتی نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے یہ معاملہ سینٹرل سروسز کمیٹی کو بھجواء دیا ہے جس کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں یہ معاملہ ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سفارشی افسران کو اگلے گریڈز میں ترقیاں دی جاتی ہیں مگر ترقی کے منتظر اہل افسران کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کئی افسران ترقی پائے بغیر ہی مدت ملازمت پوری کر چکے ہیں ۔اس حوالے سے عدالتی حکم کے باوجود ترقی کے منتظر افسران کے معاملے پر حکومت نے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا ۔سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے معزز عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے یہ معاملہ سینٹرل سروسز کمیٹی کو بھجواء دیا ہے جس کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں یہ معاملہ ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔معزز عدالت نے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔