42 فیصد پاکستانی جمہوریت سے مطمئن نہیں، پلڈاٹ اور گیلپ پاکستان کی مشترکہ سروے رپورٹ جاری

جمعرات 13 فروری 2014 20:31

42 فیصد پاکستانی جمہوریت سے مطمئن نہیں، پلڈاٹ اور گیلپ پاکستان کی مشترکہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) پاکستان میں 42 فیصد عوام جمہوری نظام سے مطمئن نہیں جبکہ صرف 19 فیصد عوام جمہوریت کو عوامی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کا نظام سمجھتے ہیں جبکہ 3 فیصد عوام کا خیال ہے کہ جمہوری نظام تباہی پھیلاتا ہے ۔ غیر سرکاری تنظیم پلڈاٹ اور گیلپ پاکستان کے مشترکہ سروے پر مبنی جنوبی ایشیا میں جمہوریت بارے 2013 ء رپورٹ جمعرات کو اسلام آباد میں جاری کی گئی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلڈاٹ اور گیلپ پاکستان کے مشترکہ سروے کے نتائج میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 42 فیصد عوام جمہوری نظام سے مطمئن نہیں جبکہ صرف 19 فیصد عوام کا خیال ہے کہ جمہوریت عوامی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ دینے کا نظام ہے ۔ 3 فیصد عوام کا خیال ہے کہ جمہوریت تباہی لاتی ہے ۔

(جاری ہے)

سروے میں 18 سے 35 سال کے نوجوانوں میں جمہوری نظام پر عدم اطمینان کا رجحان بڑی عمر کے افراد سے زیادہ ہے ۔

35 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کا 43 فیصد جمہوریت پر عدم اطمینان رکھتا ہے جبکہ 35 سے 40 سال کی عمر کے 41 فیصد افراد جمہوریت سے مطمئن نہیں۔ شہری آبادی 43 فیصد جبکہ دیہی آبادی کا 42 فیصد حصہ جمہوریت سے مطمئن نہیں جبکہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے 70 فیصد افراد جمہوریت سے مطمئن نہیں جبکہ 30 فیصد اقلیتی آبادی کے خیال میں جمہوریت اطمینان بخش ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 8 برسوں میں مجموعی طور پر شہری آبادی میں جمہوریت پر اعتماد کرنے والوں میں 20 فیصد جبکہ دیہی آبادی میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :