حکومت سندھ کے پینشنرز کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے پینشن کی ادائیگی کا فیصلہ ،فیسیلٹیشن سینٹرکے ذریعے حکومت سندھ کے تمام محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن کیسز کو حل کیا جائے گا

جمعرات 13 فروری 2014 20:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) اکاوٴ نٹنٹ جنرل ( اے جی) سندھ نے حکومت سندھ کے پینشنرز کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے پینشن کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے اے جی آفس میں پینشن فیسیلٹیشن سینٹرقائم کردیا گیا ہے ۔اس سینٹرکے ذریعے حکومت سندھ کے تمام محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن کیسز کو حل کیا جائے گا اور پینشنرز کو کمپیوٹرائزڈ طریقہ سے پینشن ہر ماہ ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی ۔

اے جی سندھ کا کہنا ہے کہ اب ریٹائرڈ ملازمین کو مینول طریقے سے پنشن جاری نہیں کیا جائے گی بلکہ تمام پنشنرز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ اپنے اکاوٴنٹس معلقہ بینکوں کی برانچوں میں کھول لیں تاکہ کمپیوٹرائزڈ طریقے سے ان کی پنشن ان کے اکاوٴنٹ میں منتقل کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

اے جی سندھ کے مطابق کمپیوٹرائزڈ پنشن کے ذریعے اب ریٹائرڈ ملازمین کو بینکوں میں قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی اورپینشن میں وقتاً فوقتاً ہونے والا اضافہ از خود کمپیوٹرائزڈ طریقہ سے پینشن میں شامل ہو جائے گا ۔

اے جی سندھ نے ریٹائرڈ ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید معلومات اے جی سندھ کے دفتر یا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے حاصل کرسکتے ہیں ۔اے جی سندھ کے مطابق اے جی آفس میں چی میں رہائش پذیر پینشنرز اے جی سندھ میں قائم کئے گئے پینشن فیسیلٹیشن سینٹر میں اسسٹنٹ اکاؤنٹینٹ جنرل شیراز حسین وگن سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔جبکہ اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ جنرل سے فون نمبرز021-99239453 یا 021-99244815پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔اس فیصلے پر عمل درآمد اگلے ماہ سے شروع کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :