سعودی عرب کے ڈپٹی وزیراعظم سلمان بن عبد العزیز السعود 15فروری کو تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

جمعرات 13 فروری 2014 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) سعودی عرب کے ڈپٹی وزیراعظم وزیر دفاع کراؤن پرنس سلمان بن عبد العزیز السعود پندرہ فروری کو تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق پرنس سلمان بن عبد العزیز السعود ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرینگے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے 1998 ء میں گورنر ریاض کی حیثیت سے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ سعودی کراؤن پرنس سلمان بن عبد العزیز السعود کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں ہو گا جس میں سعودی سلمان الجاسر وزیر اقتصادی منصوبہ بندی ، توفیق بن فواد وزیر تجارت ناظرین عبید وزیر مملکت برائے خارجہ اور سرمایہ کاروں کا وفد شامل ہے۔ سعودی کراؤن پرنس دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت، وزیراعظم اور دفاعی حکام سے ملاقاتیں کرینگے جبکہ اس دورہ میں پاک سعودی عرب اقتصادی و دفاعی تعاون اور سرمایہ کاری کے فرو کے باہمی امور زیر غور آئینگے۔