تحفظ پاکستان آرڈیننس میں خامیاں ہیں مگر پورا آرڈیننس برا نہیں، سینیٹر ظفر علی شاہ،اراکین پارلیمنٹ کو دوہری شہریت رکھنے کا حق دیئے جانے کا حامی نہیں ، رکن قائمہ کمیٹی لاء اینڈ جسٹس

جمعرات 13 فروری 2014 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) قائمہ کمیٹی لاء اینڈ جسٹس کے رکن سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس میں خامیاں ہیں مگر پورا آرڈیننس برا نہیں ۔ اراکین پارلیمنٹ کی دوہری شہریت کا حامی نہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکومت کے پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے پیش کئے گئے تحفظ پاکستان آرڈیننس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پیشگی حراست اور پیشگی فائر کے اختیارات جیسی بعض شقوں پر اراکین پارلیمنٹ کو تحفظات ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ پورا آرڈیننس ہی برا ہے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو دوہری شہریت رکھنے کا حق دینے بارے بل کا ڈرافٹ کر رہی ہے مگر میں ذاتی طور پر اس کا حامی نہیں ہوں۔