پشاورہائیکورٹ نے مشیروں کی غیر قانونی تعیناتی کے کیس میں صوبائی حکومت کونوٹس جاری کردیا

جمعرات 13 فروری 2014 18:32

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) پشاورہائیکورٹ نے مشیروں کی غیر قانونی تعیناتی کے کیس میں صوبائی حکومت کونوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ملگری وکیلان کی طرف سے صوبائی حکومت کے18 مشیروں کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیاہے۔ ان کا موقف ہے کہ آئین کے تحت گیارہ مشیر تعینات کئے جاسکتے ہیں۔ اس کیس میں پہلے بھی صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم جواب موصول نہ ہونے پر جمعرات کے روز دوبارہ نوٹس جاری کردیا گیا-