تحفظ پاکستان آرڈیننس میں خامیاں ہیں مگر پورا آرڈیننس برا نہیں، سینیٹر ظفر علی شاہ

جمعرات 13 فروری 2014 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) قائمہ کمیٹی لاء اینڈ جسٹس کے رکن سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس میں خامیاں ہیں مگر پورا آرڈیننس برا نہیں ۔ اراکین پارلیمنٹ کی دوہری شہریت کا حامی نہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

13فروری 2014ء سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکومت کے پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے پیش کئے گئے تحفظ پاکستان آرڈیننس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پیشگی حراست اور پیشگی فائر کے اختیارات جیسی بعض شقوں پر اراکین پارلیمنٹ کو تحفظات ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ پورا آرڈیننس ہی برا ہے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو دوہری شہریت رکھنے کا حق دینے بارے بل کا ڈرافٹ کر رہی ہے مگر میں ذاتی طور پر اس کا حامی نہیں ہوں۔

متعلقہ عنوان :