تحریک طالبان پاکستان نے کراچی میں پولیس بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

جمعرات 13 فروری 2014 16:38

تحریک طالبان پاکستان نے کراچی میں پولیس بس پر حملے کی ذمہ داری قبول ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں پولیس اہلکاروں کی بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان کے ساتھیوں پر حملوں کے خلاف جوابی کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

اپنےایک بیان میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی مقابلوں میں ہمارے ساتھیوں کو مار کر پھینکا جارہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایک مہینے کے دوران ہمارے 20 سے زائد ساتھیوں کو مارا گیا۔

آج پولیس اہلکاروں کی بس پر کیا جانے والا حملہ بے قصور ساتھیوں کو مارنے کا بدلہ ہے۔ شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ باقاعدہ جنگ بندی تک اس طرح کے حملے جاری رہیں، ہمارے ساتھیوں کے ہلاکتیں روکنے کےلئے حکومت کی جانب سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنایا جاسکے۔