کرکٹر عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 13 فروری 2014 16:12

کرکٹر عمر اکمل کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) ٹریفک پولیس نے کرکٹر عمر اکمل کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عمراکمل کو لائسنس منسوخی کا نوٹس جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل ایک ہفتے میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس سی ٹی او آفس میں جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل ٹریفک وارڈن سے جھگڑنے پر پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کیخلاف تھانہ گلبرگ میں کار سرکار میں مداخلت ، تیز رفتاری اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیاتھا ، انہیں ایک رات تھانے میں گزارنا پڑی تھی اور بعد میں ضمانت کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔عمر اکمل کا موقف تھا کہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جلدی میں جارہے تھے ، انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی نہیں کی اس کے باوجود وارڈن کی جانب سے انہیں روکا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو سگنل توڑنے پر روکا جس پر انہوں نے بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :