ایشیائی حصص بازاروں میں کاروبار میں ملاجلا رجحان دیکھا گیا

جمعرات 13 فروری 2014 15:50

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) ایشیائی حصص بازاروں میں کاروبار میں ملاجلا رجحان دیکھا گیا جمعرات کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور چین کی طرف سے نئے اقتصادی اعداد و شمار کے اجراء کے تناظر میں سرمایہ کاروں نے سکون کا سانس لیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں حصص کے کاروبار میں 0.67 فیصد اور شنگھائی میں 0.14 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح ہانگ کانگ اور سڈنی کے حصص بازاروں میں بھی بالترتیب 0.35 اور 0.10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سیئول کے حصص بازار میں صورتحال جوں کی توں رہی۔

متعلقہ عنوان :