1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 17 فروری کو مظفر آباد اور ملتان میں منعقد ہوگی

جمعرات 13 فروری 2014 15:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) 100 اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 17 فروری کو مظفر آباد اور ملتان میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے جبکہ 2 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 1 ہزار روپے کے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ 15 سو روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے 3 انعامات اور تیسرا انعام 18 ہزار 5 سو روپے کے 1695 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :