جولائی تا دسمبر سی فوڈ کی برآمدات 181 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں

جمعرات 13 فروری 2014 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) جولائی تا دسمبر سی فوڈ کی برآمدات 181 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔رواں مالی سال کے پہلی ششماہی کے دوران مچھلی دیگر سمندری مصنوعات کی ملکی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2013 کے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات 181.65 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2012 کے اسی عرصے کے دوران سمندری خوراک کی برآمد سے 156.85 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :