رواں سال کے دوران خام تیل کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے ، اوپیک کا دعویٰ

جمعرات 13 فروری 2014 15:48

ویانا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء)تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے دوران خام تیل کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کی طرف سے ماہانہ جائزہ اجلاس کے بعد رپورٹ میں کہا گیاکہ سال رواں سال میں پہلے اندازوں کے برعکس اب روزانہ 90.98 ملین بیرل خام تیل کی ضرورت ہو گی۔ گزشتہ اندازے کے برعکس اب خام تیل کی طلب میں تقریباً 80 ہزار بیرل یومیہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جائزے کے مطابق امریکہ میں معیشت کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کی وجہ سے خام تیل کی مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اسی طرح یورو زون میں بھی معیشت کی بحالی کے حوالے سے ملا جلا رجحان ہے