چار ماہ کے دوران لوٹی گئی ایک ارب 25 کروڈ روپے کی رقم رضاکارانہ اورپلی بارگین کے زریعہ حاصل کی گئی ، چیئر مین نیب

جمعرات 13 فروری 2014 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران قومی خزانے سے لوٹی گئی ایک ارب 25 کروڈ روپے کی رقم رضاکارانہ اورپلی بارگین کے زریعہ حاصل کی گئی ،35 ریفرنسز دائر کئے گئے ،نیب کا موجودہ قانون طاقتور قانون ہے ، موثر طریقے سے استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر الزمان چوہدری کا اسلام آباد میں نیب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار ماہ کے دوران26 ریفرنسز پر فیصلے ہوچکے ہیں21 معاملوں کی تحقیقات کی منظوری دی گئی ، 23 تحقیقات مکمل کرلی گئیں انہوں نے کہاکہ نیب ریفرنسز میں اکتوبر 2013 سے جنوری 14 تک عدالتوں نے 2ارب 40 کروڈ کے جرمانے عائد کئے.قمرالزمان نے کہاکہ 2012 اور 2013 کے دوران 615 ملی. روپے رضاکارانہ اور پلی گارگین کے زرہعہ وصول.کئے نیب نے مجموعی طور پر ایک روپیہ خرچ کرکے 47 روپے وصول کئے انہوں نے کہاکہ نیب کے ریفرنسز میں سزاؤں تناسب 57 فیصد یے.نیب کا موجودہ قانون طاقتور ہے ٹرانسپیر سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن دس درجے کم ہوئی ہے.نیب کو بدعنوانی کے سدباب کے لئے عوام اور میڈیا کا تعاون کی ضرورت ہے چیئرمین نیب چودھری قمر الزمان نے کہا کہ کرپشن کی بنیادی وجہ لالچ ہے، عہدہ سنبھالنے کے بعد کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششیں دگنی کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

میرے آنے کے بعد چار ماہ میں 35 ریفرنس فائل ہوئے، ان ریفرنسز میں اہم شخصیات بھی شامل ہیں، 26ریفرنسز کا فیصلہ ہوگیا ہے اکیس تحقیقات کی منظوری دی اور تئیس انکوائریاں مکمل کی گئیں۔چیئرمین نیب چودھری قمر الزمان نے کہا کہ نیب کا موجودہ قانون طاقتور قانون ہے اگر اس قانون کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :