بہاولنگر ،رشتے سے انکار پر لڑکے نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر لڑکی کی ناک کاٹ دی

جمعرات 13 فروری 2014 15:46

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء)بہاولنگر میں چک بتیانہ میں رشتیسے انکار پر لڑکے نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر لڑکی کی ناک کاٹ دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بہاولنگر کے چک بتیانہ میں غیر برادری کی لڑکی سے شادی کے خواہش مند جمشید نامی ملزم نے شادی سے انکار پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر فریدہ نامی لڑکی کی ناک کاٹ کر اپنے ساتھ لے گیا۔ واقعہ کے بعد لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔درندہ صفت ملزم کی جانب سے لڑکی کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ علی الصبح پیش آیا تاہم پولیس کی جانب سے لڑکے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم علاقہ مکینوں کے احتجاج کے بعد پولیس نے لڑکے کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔