سپریم کورٹ نے ایل پی جی کوٹہ کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قراردیدیا

جمعرات 13 فروری 2014 15:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) سپریم کورٹ نے ایل پی جی کوٹہ کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ کو غیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے عتزاز احسن کی جانب سے وکیل بننے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجربینچ نے ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت کی،سماعت کے آغازپرایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں پیش کی،جسے عدالت نے غیرتسلی بخش قراردیدیا،جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ ایف آئی اے کی رپورٹ سے کوئی نتیجہ نہیں نکلتا،عدالت نے ایف آئی اے کوحکم دیا کہ آئندہ سماعت پرمکمل رپورٹ پیش کی جائے،بیرسٹراعتزازاحسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کو انصاف سے محروم رکھا گیا،ایف آئی اے کو آزادانہ تحقیقات کی اجازت دیں،درخواست گزارہونے کے ناطے خود وکیل بننا چاہتاہوں،عدالت نے بیرسٹراعتزازکی جانب سے خود وکیل بننے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :