کراچی‘خود کش حملے میں جاں بحق گیارہ اہلکاروں کی شناخت کر لی گئی

جمعرات 13 فروری 2014 15:45

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) خود کش حملے میں جاں بحق گیارہ اہلکاروں کی شناخت کر لی گئی جبکہ معمولی زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رزاق آباد خودکش حملے میں شہداء اور زخمیوں اہلکاروں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ، شہید ہونیوالے اہلکاروں میں گیارہ کی شناخت کر ہو گئی ، شہید اہلکاروں کے نام دوست علی ، سرفراز، گل شیرخان ، ساجد علی ، حلیم جلبانی ، دوست محمد ، یاسین ، محمد سلیم ، محمد علی ، عادل اور اشفاق علی شامل ہیں ، اسپتال ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں زخمی دس اہلکاروں کوابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :