مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے گروہوں سے جنگ کرینگے ، وسطی افریقہ کی صدر کیتھرین کااعلان

جمعرات 13 فروری 2014 13:55

بینگوئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) جمہوریہ وسطی افریقہ کی صدر کیتھرین سانبا پانزا نے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے گروہوں سے جنگ کریں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیتھرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اینٹی بالاکا نامی ملیشیا اپنے اصل مقصد کی روح کھو چکے ہیں اور ایسی ملیشیا بن گئے ہیں جو قاتل ہے جو لوٹ مار کر رہی ہے اور جو پر تشدد ہے۔جمہوریہ وسطی افریقہ کی صدر کیتھرین سانبا پانزا نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ میں عورت ہوں اس لیے کمزور ہوں تاہم اب اینٹی بلاکا جو لوگوں کو قتل کرنا چاہتے ہیں اب خود شکار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :