ہماری فلم انڈسٹری نے خود کو بدلتے وقت کے ساتھ نہیں بدلا اس لیے پیچھے رہ گئی ، دعا ہے دوبارہ عروج حاصل کرے ‘ فضیلہ قیصر

جمعرات 13 فروری 2014 13:52

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) ٹی وی کی نامور اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے لیکن صرف یہ کہوں گاکہ اگر ہم نے کامیابی کی منازل طے کرنی ہیں تو اپنی ثقافت کو فراموش نہ کیا جائے ، فلم اندسٹری بھی ہماری ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دوبارہ ترقی اور عروج دے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شاید ہماری فلم انڈسٹری نے خود کو بدلتے وقت کے ساتھ نہیں بدلا اور پیچھے رہ گئی لیکن اب بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہم دوبارہ ترقی اور عروج حاصل کر سکتے ہیں ۔

فضیلہ قیصر نے مزید کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور دعا ہے کہ یہ اسی طرح ترقی کرے اور پھلے پھولے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی کہوں گاکہ اپنی ثقافت کو پس پشت نہ ڈالا جائے بلکہ اس سے اپنا رشتہ مزید مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :