امن مذاکرات کے موقف پرقائم ہیں ،کارروائیاں نہیں کررہے ، کالعدم تحریک طالبان

جمعرات 13 فروری 2014 13:28

امن مذاکرات کے موقف پرقائم ہیں ،کارروائیاں نہیں کررہے ، کالعدم تحریک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ وہ امن مذاکرات کے موقف پرقائم ہیں ،کارروائیاں نہیں کررہے ،مولاناعبدالعزیزطالبان کمیٹی کیلئے قابل احترام ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں طالبان کمانڈرنے کہا کہ حالیہ دھماکے کرنے والوں کا تحریک طالبان سے تعلق نہیں یہ کچھ اور عناصر ہیں۔ طالبان امن مذاکرات کے موقف پر قائم ہیں اور کارروائیاں نہیں کررہے۔کمانڈرنے کہاکہ طالبان اور حکومتی کمیٹی کی دوسری ملاقات کے نتائج سے ابھی انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔امید ہے کہ طالبان کمیٹی کے ارکان باقاعدہ پیغام لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالعزیز بدستورطالبان کمیٹی کے قابل احترام رکن ہیں۔