اپوزیشن کے ارکین ترقیاتی فنڈ نہ دینے سے پنجاب حکومت کی بدنیتی سامنے آ چکی ہے ‘ پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی

جمعرات 13 فروری 2014 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپوزیشن اراکین اسمبلی سے ناروا سلوک کر رہی ہے ، پنجاب حکومت نے اگر روش نہ بدلی تو اپوزیشن اسمبلی کا بائیکاٹ کرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ نہ دینے سے پنجاب گورنمنٹ کی بدنیتی سامنے آ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اور انتقامی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے اپوزیشن اراکین اسمبلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ہے ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام کا نہ ہونے سے احساس محرومی کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کے خلاف غم و غصہ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے تاکہ جمہوری ادارے مضبوط ہوں اور جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا بہت ضروری ہے ، حکمران انتقامی کاروائیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے پالیسیاں تشکیل دیں۔