پولیس بس دھماکا، متحدہ کا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

جمعرات 13 فروری 2014 13:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب پولیس بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں نے جناح اسپتال کا دورہ کیا اورواقعے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ میڈیا سے بات چیت میں کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمد نے پولیس پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دے۔

متعلقہ عنوان :