طالبان کی تجاویز حکومت تک پہنچادیں ، پروفیسر ابراہیم
جمعرات 13 فروری 2014 12:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کی تجاویز حکومت تک پہنچادی ہیں اورجواب کے منتظر ہیں تاہم دونوں کمیٹیوں کے درمیان آج اور کل اجلاس متوقع نہیں ہے ۔پروفیسر ابراہیم طالبان کمیٹی کے وہ رکن ہیں جو کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر یوسف شاہ کے ہمراہ طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کرنے گئے تھے ، طالبان کے مطالبات لے کر واپس آئے اور پھر اپنی پوری کمیٹی کے ہمراہ حکومتی کمیٹی سے ملاقات میں طالبا ن کے مطالبات سامنے رکھ دیئے۔ 11 فروری کو ہونے والی یہ ملاقات اگرچہ غیر رسمی کہلائی لیکن اس کے بعد سیاب تک دونوں کمیٹیوں کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔
(جاری ہے)
پروفیسر ابراہیم کاکہنا ہے کہ انہوں نے طالبان کے مطالبات حکومت تک پہنچادیے اور اب جواب کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ مذاکرات کی رفتار سے کسی حد تک مطمئن ہیں ۔دوسری طرف طالبان کمیٹی کے ایک اور رکن رستم شاہ مہمند کا کہنا ہے کہ طالبان نے سیز فائر پر اتفاق کیا ہے ، ان کے کچھ مخالفین مذاکرت کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
جبکہ آج کراچی میں پولیس وین پر حملے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاکہ مذاکرات کا عمل بے معنی ہوتا جارہاہے۔ادھر ترکی میں موجود وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.