Live Updates

نندی پور پراجیکٹ مئی سے بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا، وزیراعلی پنجاب

جمعرات 13 فروری 2014 12:23

نندی پور پراجیکٹ مئی سے بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا، وزیراعلی پنجاب

گجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پروجیکٹ مئی سے 100 میگا واٹ پیدا کرنا شروع کر دے گا۔گجرانوالہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کے پاکستانی انچارج کیپٹن محمود اور ان کی ٹیم سمیت چینی انجینیئرز دن رات کام کر رہے ہیں، نندی پور پراجیکٹ پرکام میں تاخیر کے باوجود پاکستانی اور چینی حکام کا کام قابل ستائش ہے. ان کا کہنا تھا کہ جس تیزی سے نندی پور پراجیکٹ پر کام ہوا اگر یہ کہا جائے کہ یہ کام انسانوں نے نہیں جنات نے کیا ہے تو بجا نہ ہو گا, پراجیکٹ پر کام کرنے والوں کے لئے خصوصی انعام کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی سے نومبر میں نندی پور کی پہلی ٹربائن کے افتتاح کا معاہدہ ہوا تھا لیکن پہت پر امید ہیں کہ نندی پور پراجیکٹ سے مئی تک 100 میگا واٹ بجلی کی پہلی ٹربائن کا افتتاح کردیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کا افتتاح کریں گے اور پھر ہر 2 ماہ بعد ایک ٹربائن کا افتتاح ہو گا جس سے آئندہ 4 سے 6 ماہ میں پراجیکٹ سے 500 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا ئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بجلی پیدا کرنے کے مزید منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے اور بہاولپور میں بھی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :