افغانستان میں امن پاکستان کی ضرورت،خطے میں استحکام کیلئے ناگزیر ہے،وزیر اعظم

جمعرات 13 فروری 2014 11:33

افغانستان میں امن پاکستان کی ضرورت،خطے میں استحکام کیلئے ناگزیر ہے،وزیر ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کی ضرورت ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کے لیے نواز شریف ترکی میں موجود ہیں جہاں وہ آج افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ ترکی کے صدر عبد اللہ گل اور وزیر اعظم طیب اردگان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

افغانستان اور ترکی کے اعلیٰ حکام سے ان ملاقاتوں میں افغانستان میں امن اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتوں میں آرمی چیف اور سرتاج عزیز بھی ہمراہ ہونگے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف ملاقاتوں کے بعد انقرہ سے استنبول جائیں گے اور چھ کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔