کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے فٹ بال کپ کے فائنل میں پہنچ گئے ، سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میچ میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو 2-0 گول سے شکست دیدی

بدھ 12 فروری 2014 22:53

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ نے کوپا ڈیل رے فٹ بال کپ کے فائنل میں پہنتچ گئے۔ سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میچ میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو 2-0 گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوپا ڈیل رے فٹ بال کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر ایگریگیٹ سکور 5-0 گول سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائی، سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میچ میں کرسٹیانو رونالڈونے غیر معمولی کھیل پیش کر کے ٹیم کو حریف کلب کے خلاف 2-0 گول سے فتح دلائی۔

ایونٹ کا فائنل رواں برس 19 اپریل کو کھیلا جائے گا جس میں ریال میڈرڈ کی ٹیم بارسلونا یا ریال سوسی داد کے آمنے سامنے ہو گی۔

متعلقہ عنوان :