وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، سفارتخانوں میں وزارت خزانہ کی جانب سے تعینات کئے گئے افسروں کی کار کر دگی کا جائزہ لیا گیا

بدھ 12 فروری 2014 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں وزارت خزانہ کی جانب سے تعینات کئے گئے افسروں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے منعقدہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے بیرون ملک مشنز کے حوالے سے کئے جانے والے سادگی کے فیصلوں پر عمل درآمد پر بھی غور کیا ۔ کمیٹی نے سفارتخانوں میں سادگی کے عمل کویقینی بنانے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے تمام فیصلوں پرعمل درآمد کیاجائے اوراس حوالے سے درپیش مسائل کے فوری خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :