وفاقی وزیر سیفران جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ سے افغان سفیر کی ملاقات ، افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور افغانستان میں موجودہ صورتحال سے متعلق امورپر تبادلہ خیال

بدھ 12 فروری 2014 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ سے پاکستان میں افغانستان کے سفیر موسی عارفی نے بدھ کویہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور افغانستان میں موجودہ صورتحال سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان باعزت طریقہ سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی اورافغانستان سمیت خطہ میں امن کا خواہش مند ہے ۔ افغان سفیر نے وفاقی وزیر کی افغان مہاجرین کوسہولیات دینے کے بارے میں ان کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :