ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا ،اجلاس میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا
بدھ 12 فروری 2014 22:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (کل) جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف سلیکٹر اظہر خان نے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کواسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
اجلاس میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔
ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد محمد حفیظ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ معین خان بھی اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ کپتانوں اور کوچ سے مشاورت کے بعد سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے نام فائنل کر کے منظوری کیلئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوادے گی۔ امکان ہے کہ دونوں ایونٹس کیلئے ٹیم کا اعلان جمعہ تک کر دیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.